سوات(مینگورہ) پشاور ہائی کورٹ بینچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سوات یونیورسٹی کی جنسی ہراسانی پر تبادلہ کرنے کی رٹ منظور کردی۔ سوات یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر ڈاکٹر(ز) کی جانب سے ان کے وکلا رحیم شاہ اور ملک سرور خان نے دلائل دیں کہ ان کی مؤکلہ کا غیر قانونی طور پر ویمن یونیورسٹی سے مین یونیورسٹی تبادلہ کر دیا گیا۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل ججوں نے سوات یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی۔