Mingora BazarMingora Bazar

مینگورہ بازار ۔۔ یوٹیلٹی سٹورز عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں مکمل طورپر ناکام،سٹورکے نرخ بازار کے نرخوں سے بھی بڑھادئے گئے،عوام کی قوت خرید جواب دے گئی،حکومت سے نرخوں میں خاطرخواہ کمی کرنے کی اپیل کردی،حکومت نے یوٹیلٹی سٹور وں کو عوام کی سہولت کیلئے کھول رکھا تھا جہاں پر مناسب نرخوں پر اشیاء ملتی تھیں مگر اب حکومت نے ان سٹوروں کو کمائی کا ذریعہ بنالیاکیونکہ کچھ عرصہ قبل یہاں پر سستے داموں ملنے والی اشیاء کی قیمتیں اس قدر بڑھادی گئیں جوعام لوگوں کے دسترس سے باہر ہیں،یوٹیلٹی سٹور میں آٹھ سو پچاس روپے میں ملنے والا پانچ کلو گھی کا نرخ گیارہ سو روپے سے بھی بڑھا دیا گیا پیکنگ تبدیل کرکے گھی کا نرخ بڑھانے پر صارفین کی جانب سے سامنے آنے والے ردعمل کے مطابق عوام کو پرانے پیکنگ میں گھی فراہم کیا جانا چاہئے کیونکہ انہیں پیکنگ سے کوئی سرو کار نہیں بلکہ انہیں مناسب نرخوں پر اشیاء کی ضرورت ہے،سماجی حلقوں نے بھی اس امرپر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ آخر کیوں پانچ کلو گھی کا نرخ آٹھ سو پچاس روپے سے یک دم بڑھا کر گیارہ سے روپے سے بھی زائد مقررکردیا گیا یہ تو عوام کے ساتھ ظلم ہے،انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی سے مہنگائی کی چکیوں میں پس رہے ہیں اگر اشیائے ضروریہ کے نرخ اسی طرح بڑھتے رہیں تو لوگ فاقہ کشی پر مجبورہوجائیں گے،انہوں نے حکومت سے یوٹیلٹی سٹور وں سے عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *