مینگورہ شہر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع سوات تحصیل بابوزئی کا ایک بہت بڑا شہر ہے۔ یہ خیبر پختونخوا میں تیسرا اور پاکستان کا چھبیس واں (26) بڑا شہر ہے۔ یہ ملاکنڈ ڈویژن میں سماجی ، ثقافتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے ، یہ خیبر پختونخوا کے شمالی حصے میں بھی سب سے بڑا شہر ہے۔
مینگورہ شہر کی آبادی چار لاکھ پچاس ہزار(4,50,000) کے قریب ہے۔ یہ شہر سطح سمندر سے 984 میٹر بلندی پر ہے، جبکہ پورا ضلع سوات چوبیس لاکھ (24,00,000) آبادی پر مشتمل ہیں۔
مینگورہ شہر میں چوک کےنام یہ ہیں، مین بازار چوک ، تاج چوک ، حاجی بابا چوک ، نشاط چوک ، گلشن چوک ، سہراب خان چوک ، اللہ چوک ، شھدا چوک ، مکان باغ چوک ، پیپل چوک، گرین چوک،
مینگورہ شہر عام طور پر مینگورہ بازار کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ مینگورہ بازار وادی سوات کا سب سے بڑا کاروباری مرکز ہے۔
مینگورہ شہر کو سیدو شریف کا جڑواں شہر سمجھا جاتا ہے کیونکہ دونوں ہی ایک دوسرے سے 2.6 کلومیٹر فاصلے پر ہیں۔
مینگورہ بازار 1964 میں دُکانوں کی تعداد 1500 تھی جو 1981 میں چار ہزاراور 2010 میں بیس ہزار تک پُہنچ گئی۔
سیاحتی مقامات
مینگورہ بازار میں قابل ذکر افراد
صدر سوات ٹریڈرزفیڈریشن مینگورہ بازار حاجی عبدالرحیم
سابق نگراں وزیر اعظم پاکستان جناب ناصر الملک
صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مینگورہ سوات حاجی زاہد خان
رکن صوبائی اسمبلی مینگورہ پی کے پانچ جناب فضل حکیم یوسف زئی۔
نوجوان ایوارڈ یافتہ انٹرپرینیور انجینئر سید علی شاہ